ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے روس کے قومی دن کے موقع پر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کو 12جون کو قومی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن پورے روس میں تعطیل کی جاتی ہے۔ پہلے اس کو روس آزادی کے دن کے طور منایا جاتا تھا جس دن روسی حکومت کے حقیقی معنوں میں مستقل ہونے کی یاد منائی جاتی تھی۔

اس دن روس نے اپنی حاکمیت کا اعلان کیا اور ملک کی تاریخ بدل دی۔

اس دن کی مناسبت سے تہران میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں روسی سفیر الیکسی ددوف اور ایرانی وزیر مواصلات و شہر سازی کے علاوہ کسی ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔