مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ابو ظہبی میں ایرانی سفیر کی تعییناتی کے موقع پر عرب امارات کے سفارتی مشیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے علی باقری نے خطے کے ممالک کے درمیان تعاون اور تعامل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و امان قائم کرنے کے لئے علاقائی ممالک کا باہمی تعاون بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کے شمال اور جنوب میں واقع ممالک نے دوراندیشی کا مظاہرہ کرتے دوستانہ روابط کو فروغ دیا ہے۔ یہ اقدام خطے میں خوشحالی اور ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
باقری نے عرب امارات میں مقیم ایرانیوں کو دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور دوستی کا پل قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے دونوں اعلی رہنماؤں نے ایران کے ساتھ تعلقات کی بہتری پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو معاشی تعلقات اور تعاون کو اولیت دینا چاہیے۔
ایرانی معاون وزیر خارجہ نے ابو ظہبی اور دبئی میں تعیینات ایرانی سفارتکاروں سے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ملکوں کے سیاسی تعلقات کو بحال کرنے کرنے اپنا کردار ادا کریں۔