امریکی شہر ڈینور میں فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہر ڈینور میں فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

فائرنگ کا واقعہ ڈینور کے بال ارینا کے باہر پیش آیا، بال ارینا میں کھلاڑی نگٹس نے این بی اے چیمپئن شپ ٹائٹل جیتا تھا۔

فائرنگ کے وقت چیمپئن شپ گیم کا بڑا ہجوم منتشر ہوچکا تھا۔

پولیس نے فائرنگ کے الزام میں مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔