مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، المیادین ٹی وی کے مطابق بدھ کے روز سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایران کے قونصل خانے نے باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کردیا ہے جبکہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی میں بھی مستقل نمائندے کی تعییناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
اس سے پہلے منگل کے روز سات سال بند رہنے کے بعد سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی ایران کا سفارت خانہ دوبارہ کھل گیا تھا۔ قونصلر، پارلیمانی اور ایرانی تارکین وطن کے امور میں وزیرخارجہ کے معاون علی رضا بیکدلی اور مشن کے نگران حسن زرنگار نے سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔
یاد رہے کہ سات سال کی کشیدگی کے بعد ایران اور سعودی عرب نے چین کی ثالثی میں مذاکرات کے کئی دور کے 10 مارچ کو سفارتی تعلقات بحال کرتے ہوئے سفارت خانہ اور دیگر مشنز کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔