مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیرِ اعظم نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر ایران کے نائب صدر محمد مخبر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم نے بلوچستان، سیستان سرحد پر مارکیٹ کے قیام اور ایرانی صدر سے حالیہ ملاقات کا ذکر کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بارٹر ٹریڈ خوش آئند پیش رفت ہے، جس سے ایران اور پاکستان کے عوام کو فائدہ ہو گا۔
رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔