مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں رجب طیب اردوان کو ترکی کا دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس، رجب طیب اردوغان کے دوبارہ ترکی کے صدر منتخب ہونے اور برادر ترک قوم کی جانب سے ترکی کے بہتر مستقبل، استحکام اور خوشحالی کے لئے ان پر اعتماد کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوغان کی کامیابی کے اعلان کے بعد اتوار کی شام جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس اس جمہوری جشن کے انعقاد پر پوری ترک قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہے جو عوام اور برادر ملک ترکی کی منفرد تہذیب کی عکاسی کرتا ہے۔ حماس نے اپنے بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان کی یہ تاریخی فتح عرب اور اسلامی ممالک کے ساتھ ترکی کے تعلقات کو مضبوط بنانے، اس کی علاقائی اور بین الاقوامی حیثیت کو مستحکم کرنے، مظلوموں اور دنیا بالخصوص مسئلہ فلسطین کی مدد کرنے اور فلسطینی عوام کے حق آزادی، خود ارادیت اور یروشلم کے دارالحکومت کے طور پر آزاد فلسطینی اتھارٹی کے قیام کے ساتھ ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے سنگ میل ثابت ہوگی۔
دوسری جانب قطر کے امیر شیخ تمیم نے اردوغان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔