مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرلکھا کہ یہی مغربی حکومتیں بالخصوص امریکہ اور فرانس نے صدام کی بعث حکومت کو فوجی جارحیت اور ایران کے شہروں اور بے گناہ لوگوں پر میزائل برسانے پر اکسایا اور انہیں مسلح کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور یہی ممالک خطے میں اسلحہ برآمد کرنے والوں میں سرفہرست ہیں، تعجب کی بات ہے کہ آج وہ ایران کی ترقی، اقتدار اور دفاعی سسٹم پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ مغربی ایک مضبوط اور خودمختار ایران کے خلاف ہیں۔