ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کے ہمراہ موجود اعلیٰ سطحی وفد انڈونیشیاء کا سرکاری دورہ مکمل کرکے ایران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور ان کے ہمراہ موجود اعلیٰ سطحی وفد انڈونیشیاء کا سرکاری دورہ مکمل کرکے ایران پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ صدر رئیسی دو روزہ سرکاری دورے پر انڈونیشیا گئے تھے جہاں ان کی اپنے ہم منصب سے طویل اور اہم ملاقات ہوئی۔

دورے کے دوران اسلامی جمہوری ایران اور انڈونیشیاء کے درمیان باہمی تعاون کی گیارہ دستاویزات پر نیز دستخط کئے گئے ہیں۔

انڈونیشیاء کے صدر جوکو ویدودو کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے مواقع زیادہ ہیں اور اس دورے کے نتیجے میں دو بڑے اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے اور آیت اللہ رئیسی نے انڈونیشیاء کے پارلیمانی اسپیکر، صدر، آسیان یونین کے سیکرٹری جنرل، علمائے شیعہ اور اہل سنت سمیت کئی دیگر اہم سیاسی اور دینی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور انڈونیشیائی مسلمانوں کے عظیم الشان اجتماع سے بھی خطاب کیا۔

سفر کے اختتام پر انڈونیشیاء کے اعلیٰ حکام ایرانی صدر کے اعزاز میں ایئرپورٹ آئے اور آیت اللہ رئیسی فوج کے دستوں کی سلامی کے ساتھ انڈونیشیاء سے تہران کیلئے روانہ ہوئے۔