صدر رئیسی نے انڈونیشیا کی قومی اسمبلی کی خاتون سربراہ سے ملاقات کی اور باہمی اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر رئیسی نے انڈونیشیا کے دو روزہ دورے کے دوران پارلیمنٹ کی خاتون سربراہ پوان ماہارانی سے ملاقات کی اور کہا کہ تہران اور جکارتہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود ایران نے دونوں ملکوں کے درمیان بہتر تعلقات کی فضا سازگار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی حمایت پر انڈنیشیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی امور پر مشترکہ موقف دونوں ممالک اور مسلمانوں کے مفاد میں ہے۔ انڈونیشیائی اعلی حکام کے ساتھ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے بعد ان پر عملدرامد کی بھی ضرورت ہے۔ دونوں ممالک اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔

اس موقع پر انڈونیشیا کی پارلیمنٹ کی اسپیکر یوآن ماہارانی نے کہا کہ پارلیمنٹ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں کو بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ان معاہدوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سیاسی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون میں مزید اضافہ ہوگا۔