ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو کی سرکاری دعوت پر کچھ ہی دیر پہلے تہران سے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ روانہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اپنے انڈونیشیا کے ہم منصب جوکو ویدودو کی سرکاری دعوت پر کچھ دیر پہلے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر جکارتہ روانہ ہوگئے ہیں۔

آیت اللہ رئیسی انڈونیشیا کے صدرجوکو ویدودو کے ساتھ خصوصی ملاقات کریں گے۔ بعد از آں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سطحی وفود کی بات چیت ہوگی۔ ساتھ ہی دونوں صدور مملکت کی موجودگی میں باہمی تعاون کی اسناد پر دستخط کی تقریب بھی انجام پائے گی۔

ایرانی صدر انڈونیشیا میں مقیم ایرانیوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

نمایاں انڈونیشیائی دانشوروں کے ساتھ ملاقات اور بات چیت جکارتہ میں آیت اللہ رئیسی کے دیگر طے شدہ پروگراموں میں شامل ہوگا۔