ایرانی بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ عالمی نظام بدل رہا ہے، ایک کے بجائے کئی طاقتیں جنم لے رہی ہیں۔ نئے عالمی نظام میں ایران کو خاص مقام حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی نے دنیا کے گرد چکر لگانے والے بحری جہاز اور عملے کی اعزاز میں تقریب کے دوران کہا کہ ایرانی بحری عملے کا یہ کارنامہ قوم کے لئے خوش خبری سے کم نہیں ہے۔

انہوں نے ایرانی باصلاحیت اور قابل جوانوں نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے 213 دن بین الاقوامی پانیوں میں گزار کر ایران اور ایرانی قوم کا سر فخر سے کردیا اور ثابت کیا کہ ایران سے دیوار سے نہیں لگایا جاسکتا ہے۔

29 صوبوں سے تعلق رکھنے والے جوانوں اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز نے کامیابی کے ساتھ دنیا کے گرد چکر کاٹ کر تاریخ رقم کی۔ یہ کارنامہ قوم کی دعاوں کی بدولت ممکن ہوا۔ ایرانی بحریہ نے اس کارنامے کے ذریعے اقتصادی، سیاسی اور ثقافتی طور پر اپنے وجود کو دنیا پر ثابت کردیا ہے۔

ایڈمرل ایرانی نے کہا کہ دنیا میں رائج نظام بدل رہا ہے۔ ایک طاقت کے بجائے کئی طاقتیں جنم لے رہی ہیں۔ نئے عالمی نظام میں ایران بھی خاص مقام حاصل کررہا ہے۔ ان کامیابیوں سے ایرانی اور عالم اسلام کی تاریخ کا روشن باب رقم ہوگا۔