مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر ردعمل میں کہا ہے کہ مغربی ممالک کے حکام دوسروں کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور جھوٹی انسانی ہمدردی دکھانے کے بجائے اپنے ملکوں میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اور شہریوں کی آواز سننے کی عادت ڈالیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک میں عوام کو بڑے پیمانے پر شہری حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔ آزادی بیان کو محدود اور احتجاج کرنے والوں کو پولیس کی جانب سے تشدد آمیز سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ امریکی اور یورپی حکام صرف اپنے مفادات کو تحفظ دینے کے لئے دنیا میں انسانی حقوق کے گن گاتے ہیں۔
انہوں انسانیت سوز جرائم میں ملوث حکومتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے کو مضحکہ خیز قرار دیا اور ان کو اپنے ہی شہریوں کے حقوق غصب کرنے کا ملزم قرار دیا۔ مغربی حکام صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطین میں جرائم پر مظلوموں کی حمایت کے بجائے جارح افواج کی طرف داری کررہے ہیں۔ ان لوگوں کو ایران کے عدالتی امور میں اظہار نظر کا کوئی حق نہیں ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے تاکید کی کہ ماضی کے بدنام کردار کی وجہ سے امریکہ اور مغربی ممالک کو دوسرے ملکوں کے عدالتی امور میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔