مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے جمعہ کے روز، روس اور ایران کے درمیان سمندری نقل و حمل میں کام کرنے والی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ امریکہ نے روس کی غیر ملکی انٹیلیجنس سروس کو نیز نئی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔