مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، ایشیا کپ کہیں بھی ہو لیکن اب فیصلہ لینے میں مزید دیر نہیں کرنی چاہیے۔
سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان کو ورلڈکپ کیلئے بھارت جانا چاہیے اور ہم بھارت جاکرپیغام دےسکتے ہیں کہ ہم کرکٹ کوسپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں تمام تر توجہ جیت پرہونی چاہیے۔