مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ عرب پارلیمان نے صہیونیوں کی جانب سے فلسطین پر غاصبانہ قبضے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے مظالم کے خاتمے اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں میں ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت ہے۔
عرب پارلیمان نے فلسطینی زمینوں پر صہیونیوں کی آبادکاری کے بارے میں انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت کے یہ اقدامات اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے۔
بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا ہے کہ صہیونی حکومت کے غیر قانونی اقدامات اور انسان سوز مظالم کے مقابلے میں اپنی ذمہ داری ادا کرے اور فلسطین کے بارے میں دوغلی پالیسی ختم کرکے اسرائیل کو جارحیت سے روکنے کے لئے اقدامات انجام دے۔