مہر خبررساں ایجنسی نے ترک میڈیا سے نقل کیا ہے کہ ترکیہ میں صدارتی انتخابات کےلیےدوبارہ ووٹنگ ہوگی۔ انقرہ سے ترک الیکشن بورڈ کے مطابق کوئی بھی صدارتی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔ترک الیکشن بورڈ کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں صدر کے انتخاب کےلیے دوبارہ ووٹنگ 28 مئی کو ہوگی۔ترک الیکشن بورڈ کے مطابق صدارتی انتخابات میں ڈالے گئے 35 ہزار ووٹ ابھی گننے باقی ہیں۔ ترک الیکشن بورڈ کے مطابق صدر اردوان نے 49.51 فیصد جبکہ ان کے حریف کمال کلیچدار اوگلو نے 44.88 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
اجراء کی تاریخ: 15 مئی 2023 - 18:37
انقرہ سے ترک الیکشن بورڈ کے مطابق کوئی بھی صدارتی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔