فرانسیسی مظاہرین نے صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے خلاف یک زبان ہو کر کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ہے، اسرائیل نسل پرستی بند کرو، فلسطین کو آزاد ہونا چاہیئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی مظلوم عوام کی عوامی حمایت کے تسلسل میں فرانسیسی عوام نے بھی بڑے پیمانے پر کل اس ملک کے دارالحکومت پیرس میں جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی حکومت کے جنگجو طیاروں کے توسط سے حملے گزشتہ ہفتے (9 مئی) کی صبح سے شروع ہوئے اور کل تک مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، گزشتہ رات سے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔

فرانسیسی مظاہرین نے غزہ کے مظلوم عوام پر قابض حکومت کی جارحیت کی مذمت میں زبردست نعرہ بازی کی۔

صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے خلاف فرانسیسی مظاہرین نے یک زبان ہو کر کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ہے، اسرائیل نسل پرستی بند کرو، فلسطین کو آزاد ہونا چاہیئے۔