مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ غیر جمہوری اور دشمنیوں پر استوار حکومتوں کی حمایت کرنے والے دوسرے ممالک کے اندورنی معاملات میں مداخلت کرنے سے باز رہیں۔
انہوں نے امریکی حکام کی جانب سے ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر کہا کہ شہنشاہی نظام کا کھل کر ساتھ دینے والے اور اپنے مفادات کی خاطر کمزور اقوام کی آزادی اور حقوق کو پامال کرنے والوں کو چاہیئے کہ بین الاقوامی قوانین کی رعایت کریں۔ دوسروں کے بارے میں اظہار خیال کرنے سے بہتر ہے عالمی برادری کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کریں اور اپنے ملک میں سیاہ فام شہریوں اور اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کی روک تھام کریں۔