مہر خبررساں ایجنسی نے عکاظ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے، آج قاہرہ میں عرب لیگ کی میزبانی میں ہونے والی ملاقات کے دوران، شام کی عرب لیگ میں 11 سال بعد مشروط واپسی پر اتفاق کیا ہے۔
اس فیصلے کے مطابق، شام آج سے عرب لیگ کے اجلاسوں میں شرکت کرے گا۔
العربیہ کے خبر نگار کے مطابق، اس قرارداد کی تفصیل بعد میں جاری کی جائے گی، تاہم عرب لیگ کے اجلاسوں میں شامی رہنماؤں کی شرکت اتوار 7 مئی سے دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصحاف نے اعلان کیا ہے کہ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں دوبارہ واپسی پر اتفاق کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی گفتگووں اور عرب ارتقاء کی کوششوں کا عراق بانی تھا۔ عراق نے شام کو عرب لیگ میں واپس لانے کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
عرب لیگ کے ترجمان نے شام کی لیگ میں دوبارہ واپسی پر اتفاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے شام کی عرب لیگ کی نشست پر واپسی کیلئے اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عرب لیگ کے ترجمان جمال رشدی نے اعلان کیا تھا کہ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ دمشق کی عرب لیگ میں رکنیت کی معطلی کو ختم کرنے کا فیصلہ کریں گے۔