مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سوڈان کی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ سوڈان کی صورتحال بہت تشویش ناک ہے، اور اگر مناسب اقدامات نہیں کیے گئے تو اس کا دائرہ سوڈان کے علاقے کو خطرے میں ڈالنے کے علاوہ خطے کو بھی متاثر کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے، ہم اس بحران میں کچھ غیر ملکی مداخلت اور اشتعال انگیزی دیکھ رہے ہیں. داخلی بات چیت اور افہام و تفہیم اس بحران پر قابو پانے کا بہترین طریقہ ہے۔