مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ چینی وزیر خارجہ عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا سرکاری دورہ کررہے ہیں، وہ اسلام آباد میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے ہیں۔ سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کررہا ہے جس میں افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے اور یہ اجلاس ہفتہ 6 مئی کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے اور وہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان کے مطابق افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ مولوی امیرخان متقی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
افغان وفد میں قائم مقام افغان وزیر تجارت و صنعت حاجی نورالدین عزیز اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔افغان وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دوطرفہ اجلاس بھی منعقد ہوں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ کا دورہ افغانستان کے ساتھ پاکستان کے سیاسی تعلقات کے عمل کا تسلسل ہے۔