مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی نیوز سائٹ الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی ذرائع نے شہر نابلس کے قدیمی علاقے الیاسمینہ پر غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں کی طرف سے حملے میں کم سے کم تین فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ نابلس شہر کے پرانے علاقے الیاسمینہ میں، صہیونی فوجیوں نے محاصرہ اور راکٹ سے حملہ کر کے تباہ ہونے والے رہائشی مکان کے ملبے کے نیچے سے دو شہداء کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شہداء کی لاشوں کو اس قدر نقصان پہنچا ہے کہ ان کی شناخت کرنا مشکل ہے نیز غاصب صہیونی حملے میں کم از کم چار فلسطینی شدید زخمی ہوئے ہیں۔