پاکستانی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت کے شہر گووا پہنچ گئے۔

وزارت خارجہ کا اعلیٰ سطح وفد بھی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

پاکستان میں سابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ نے بلاول بھٹو کا گووا میں استقبال کیا۔

جے پی سنگھ اب بھارتی وزارت خارجہ میں پاکستان افغانستان اور ایران چیپٹر کے نمائندہ خصوصی ہیں۔