مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پارلیمانی کمیشن برائے امور خواتین کے سربراہ ڈاکٹر قاسم پور نے کہا ہے کہ ایران کی قومی ترقی میں دوسرے ترقی پذیر ممالک کی نسبت خواتین زیادہ اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ دوسرے ترقی پذیر ممالک میں خواتین کی حصہ داری کی شرح 14 سے 18 فیصد جب کہ ایران میں 24 فیصد سائنسی ایجادات میں خواتین کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی خواتین باصلاحیت ہیں اور فکری اور علمی بنیادوں پر پیشرفت کررہی ہیں۔ پارلیمنٹ علمی میدان میں خواتین کی شرکت کو مزید بڑھانے کے لئے قانون گذاری کررہی ہے۔ علمی بنیادوں پر استوار پیدواری ترقی کا قانون منظور کرتے ہوئے خواتین کی رائے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے تعلیمی پالیسی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ علمی میدان میں جدید علمی اور سائنسی تخلیق کو بھی مدنظر رکھا جائے۔ خواتین کے موضوع کو اہمیت دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اور سائنسی میدان میں فعال خواتین کے ساتھ اجلاس میں انڈسٹرییز کی ملکیت کا بل قانونی مراحل سے گزارنے کے بعد گارڈئین کونسل کو بھیج دیا گیا ہے۔