مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم کا واقعہ ریاست الاسکا میں پیش آیا۔ واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔
دونوں ہیلی کاپٹرز ٹریننگ کے دوران ایک دوسرے سے ٹکرائے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ امریکا میں 6 ماہ کے اندر فوجی ہیلی کاپٹرز کے ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔