بھارت میں ممبئی جانے والی مسافر بردار ہائی وے پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 13 افراد جانبحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ممبئی جانے والی مسافر بردار ہائی وے پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 13 افراد جانبحق اور 29 زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پونے سے ممبئی 42 مسافروں کو جانے والی بس ہائی وے پر گھاٹ پہاڑی سیکشن کے مقام پر ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے 300 فٹ  گہری کھائی میں جا گری۔بس میں میوزیکل گروپ کے ارکان سوار تھے جو پونے ایک تقریب میں شرکت کے لیے گئے تھے اور واپسی پر حادثے کا شکار ہوگئے۔قریبی علاقے کے رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مسافروں کو بس سے نکالا اور اسپتال منتقل کیا۔ 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے جن میں 3 سال کا بچہ اور 15 سال کی لڑکی بھی شامل ہے۔

زخمیوں کی تعداد 29 ہے جن میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ زخمیوں میں 6 بچے شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔