مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ سے نقل کیا ہے کہ سوڈان میں پیراملٹری فورسز اور ملکی فوج کے درمیان کشیدگی جاری ہے، دارالحکومت خرطوم میں فائرنگ اور دھماکے ہوئے۔
پیراملٹری فورسز کا کہنا ہے کہ سوڈانی فوج نے خرطوم میں ان کے زیر استعمال اڈے پر حملہ کیا۔
فائرنگ کی آوازیں فوجی ہیڈکوارٹرز اور صدارتی محل کے قریب سے بھی سنائی دی گئی ہیں۔
سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ پیراملٹری فورسز آرمی ہیڈکوارٹرز پر قبضے کی کوشش کررہی ہیں۔ پیراملٹری فورسز کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔ فوج ملک کی حفاظت کےلیے اپنا فرض نبھا رہی ہے۔
دوسری جانب پیراملٹری فورس نے خرطوم ایئرپورٹ اور شہر مروی میں فوجی اڈے پر کنٹرول کا دعویٰ کیا ہے۔ پیراملٹری فورس نے صدارتی محل، آرمی چیف جنرل کی رہائش گاہ، الابیض کے ایئرپورٹس اور دیگرصوبوں میں مزید مقامات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔