سبکدوش ہونے والے سید محمد علی حسینی چار برس پاکستان میں ایران کے سفیر رہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رضا امیری مقدم پاکستان میں ایران کے نئے سفیر ہوں گے، پاکستان نے نئے ایرانی سفیر کے نام کی منظوری دے دی ہے جو جلد ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم پاکستان پہنچ کر صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کریں گے اور انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سبکدوش ہونے والے سید محمد علی حسینی چار برس پاکستان میں ایران کے سفیر رہے۔ انہیں 2019 میں پاکستان میں ایرانی سفیر مقرر کیا گیا تھا۔