اسلامی جمہوری ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنے کی مکروہ سازش ناکام ہونے کی وجہ سے نوروز اور قرآنی بہار کی خوشیاں دوبالا ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹوئیٹر پر لکھا ہے کہ اس سال عید نوروز اور قرآن کی بہار ماہ رمضان دونوں ساتھ آئے ہیں۔ دونوں بہاروں کی خوشیوں کو عالمی استکبار کی شکست کی وجہ سے چارچاند لگ گئے ہیں۔ عالمی سطح پر ایران کو خطرے کے طور پر پیش کرنے کی پالیسی ناکامی کا شکار ہورہی ہے کیونکہ ایران کے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری آرہی ہے۔  

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ غاصب صہیونی ریاست عوامی مظاہروں کی وجہ سے اندرونی بحران کا شکار اور مقاومتی بلاک کی طاقت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جس سے استکباری حلقے پریشان ہیں۔