فلسطینی شہر نابلس میں غاصب صہیونی افواج پر فائرنگ کی گئی ہے۔ مغربی کنارے میں صہیونیوں پر حملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ نابلس شہر کے داخلی دروازے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے صہیونی افواج میں افراتفری پھیل گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق شہر کے مشرقی حصے میں اسرائیلی چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے اہلکار فائرنگ کا نشانہ بنے ہیں۔

نابلوس فلسطینی مقاومتی گروہ عرین الاسود وغیرہ کا مرکز اور اسرائیلیوں کے خلاف حملوں کے حوالے مشہور ہے۔ گذشتہ ہفتے بھی نابلوس کے قریبی کیمپ عسکر القدیم پر صہیونی جارحیت کے موقع پر فسلطینی مجاہدین نے جارح افواج کو حملوں کا نشانہ بنایا تھا۔ 

صہیونی ٹی وی چینل 12 کے مطابق دو ہفتے پہلے ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کرکے تین سپاہیوں کو زخمی کردیا تھا