مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،المیادین نیٹ ورک نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کے توپخانے اور جنگی طیاروں کے حملوں کے بعد غزہ کے مزاحمتی گروپوں نے ایک نوٹس جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل یونٹوں کو مقبوضہ علاقوں کے قلب میں فائر کرنے کے لیے تیار رکھا ہے۔
غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فوج کے توپخانے اور فضائی حملوں کے بعد عبرانی زبان کے ذرائع نےخبر دی ہے کہ اس لمحے تک غزہ کی پٹی سے باریکح کے قریبی قصبوں پر 8 راکٹ داغے جا چکے ہیں۔