یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے مسجد الاقصی میں نمازیوں اور اعتکاف کرنے والوں پر صیہونی حکومت کے حملوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے مسجد الاقصی میں نمازیوں اور اعتکاف کرنے والوں پر اسرائیل کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔ فلسطینی قوم کے شجاعانہ موقف سے صیہونی دشمن کو شکست ہو گی۔

انہوں نے صہیونیوں کو عوام اور معاشرے کو تباہ کرنے والے صف اول کے شیاطین قرار دیا۔ عبدالملک الحوثی نے امت مسلمہ پر زور دیتے ہوئے کہا وسیع پیمانے پر فلسطینی قوم کی حمایت اور صہیونی دشمن کے خلاف سخت موقف اختیار کرے۔ 

دوسری جانب یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مہدی المشاط" نے بھی مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں پر صیہونی افواج کے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یمن میں درپیش صورتحال کے باوجود ہم فلسطین کی آزادی کے لیے ایک موثر اور عملی کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔