مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل کے ساتھ تجارت فلسطین اور قائد اعظم کے مقصد سے غداری ہے،اسکی وضاحت وہ مولوی کرے جو کہتا تھا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہے اگر تجارت نہیں ہوئی تو ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ جو کہتے ہیں کہ اسرائیل کنٹینر گیا ہے ان لوگوں کو بھی گرفتار کیا جائے،جو وفد اسرائیل گیا تھا وکلا نے فیصلہ کیا ہے آئین کی پاسداری کریں گے۔