مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن اور تحریک آزادی القدس کے زیر اہتمام مرکزی آزادی قبلہ اول ریلی 23 رمضان المبارک سہہ پہر 3 بجے نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی، ریلی میں سیاسی، سماجی و تمام مسالک و مذاہب کے علماء و پیشوا حضرات شریک ہونگے، ان خیالات کا اظہار آئی ایس او کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سروش زیدی نے المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں منعقدہ یونٹ صدور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سروش زیدی نے کہا کہ آج اسرائیل اندرونی بحران کا شکار ہے اور تباہی کے دہانی پر کھڑا ہے، ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں کہ جب مظلوم فلسطینیوں کی تحریک کامیاب ہوگی اور قبل اول بیت المقدس صہیونی قبضے سے آزاد ہوگا۔ سروش زیدی کا کہنا تھا کہ یوم القدس مظلومین جہاں کی حمایت اور مستکبرین عالم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا دن ہے، مسلمانان عالم امام خمینیؒ کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے مناتے ہیں، ان شاءاللہ اس سال بھی یوم القدس بھرپور جوش و جزبہ سے منایا جائے گا۔ اجلاس میں شہر بھر کے یونٹ صدور نے شرکت کی۔