مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے المنار نیٹ ورک پر براہ راست نشر ہونے والی رمضان المبارک کی تقریروں کی پہلی نشست میں تاکید کی ہے کہ ہمیں اس مبارک مہینے میں ملک کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں ضرورت مندوں کیلئے افطاری کا خاص اہتمام کرنا چاہیئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام لوگ جو رقوم یا دیگر طریقوں سے ضرورت مندوں کی مدد اور ان میں افطاری تقسیم کریں ان کے نامہ اعمال میں اجر و ثواب لکھا جائے گا۔
سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ لبنان کے موجودہ اقتصادی اور سماجی حالات کے پیش نظر ضرورت مندوں میں افطاری تقسیم کرنے کا پروگرام خاص اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے تمام بھائیوں اور بہنوں سے کہتا ہوں کہ وہ اپنے شہروں اور دیہاتوں میں ضرورت مندوں تک افطار پیکج پہنچائیں، تاکہ کوئی بھوکا نہ رہے۔
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہمیں ضرورت مند خاندانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے رمضان المبارک میں پوری طرح سے کوشش کرنی چاہیئے۔