مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ ڈارونین نے دارالحکومت اور ملک کے دیگر علاقوں میں ہونے والے مظاہروں پر ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے "بلیک دن" قرار دیا ہے۔
دارونین نے کہا کہ احتجاج کے دوران 457 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 441 سیکورٹی فورسز زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 903 عوامی مقامات کو نذر آتش بھی کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر احتجاج کرنے والوں کے ساتھ فرانسیسی پولیس کے وحشیانہ سلوک کی بہت سی تصاویر موجود ہیں، تاہم فرانسیسی وزیر داخلہ نے زخمی مظاہرین کی تعداد کا ذکر نہیں کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق، میکرون حکومت اور پنشن کی عمر کے قانون میں ترمیم کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں جمعرات کو دس لاکھ سے زائد افراد فرانس کی سڑکوں پر نکل آئے، جبکہ پولیس اور فورسزز نے مظاہرین کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔