مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دورے پر موجود اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ سید کمال خرازی نے حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع پر سید عباس عراقچی اور بیروت میں ایران کے سفیر مجتبیٰ امانی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ اس قبل بھی خرازی نے لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری سمیت دیگر لبنانی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں ہیں۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ایرانی خارجہ تعلقات کی اسٹریٹجک کونسل کے سربراہ نے لبنان سے پہلے شام کا سفر کیا تھا، تاہم شامی صدر بشار اسد سمیت اس ملک کے اعلیٰ حکام سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔