مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہے کہ رمضان المبارک 1444ھ کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ پشاور میں جاری اس اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں۔اجلاس میں مرکزی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ارکان بھی شریک ہیں۔
محکمہ فلکیات، موسمیات اور محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک ہیں۔