ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی قوم کے ساتھ دشمنی امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا مستقل حصہ ہے جس کی عکاسی ہر سال، امریکی حکام کی جانب سے جاری نوروز کے پیغام میں بھی ہوتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا ہے کہ نظام اسلامی جمہوریہ ایران اور ایرانی عوام کے ساتھ دشمنی امریکی حکومت کی خارجہ پالیسی کا مستقل حصہ ہے جسے ان کے حکام بالا کی طرف سے ہر سال نوروز کی مناسبت سے جاری پیغام میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی خواتین کی حمایت اور اس کے ساتھ ایرانی قوم کے خلاف ظالمانہ اور غیر قانونی پابندیوں کو برقرار رکھنے اور ان پابندیوں شدت لانے کا جھوٹا دعویٰ، امریکی حکومت اور ایران مخالف امریکی لیڈروں کی منافقت اور دشمنی کا مظہر ہے۔