پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ”نوروز“ کے موقع پر پاکستان کے عوام اور نوروز منانے والی اقوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ”نوروز“ کے موقع پر پاکستان کے عوام اور نوروز منانے والی اقوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ”نوروز“ کے نئے سال اور بہار کی پرمسرت آمد پر ایرانی اور پاکستانی عوام کے ساتھ ساتھ نوروز منانے والی اقوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ”نوروز“ ایرانی یا فارسی نیا سال ہے جو دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں منایا جاتا ہے۔ یہ ایرانی شمسی ہجری کیلنڈر پر مبنی تہوار ہے جو21 مارچ کو یا اس کے آس پاس موسم بہار کی آمد پر منایا جاتا ہے۔