ایک پیغام میں آیت اللہ رئیسی نے نوروز منانے والے ممالک کے سربراہان کو نوروز اور نئے شمسی سال 1402 کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ایک پیغام میں نوروز منانے والے ممالک کے صدور کو عید نوروز اور 1402 شمسی سال کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان ممالک کے صدور سمیت عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔