خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ خیبر پختون خوا کے ضلع خیبر میں میری خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے۔

خیبر پولیس کے مطابق حملے میں چوکی پر دستی بم بھی پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں ایک کار کو آگ لگ گئی۔

خیبر پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ گزشتہ رات گئے کیا گیا، جس کے دوران جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔