مہر خبررساں ایجنسی نے العہد سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے صہیونی فوجیوں کی جارحیت کا نشانہ بننے والے 23 سالہ فلسطینی عمر جمیل خصیب کی شہادت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ہم اس عظیم شھید کے اہل خانہ اور علاقہ طولکرم کے باشندوں سے تعزیت کرتے ہیں۔
بیان میں آیاہےکہ مظلوم لوگوں کا خون بہانے سے فلسطینی قوم کی استقامت کو تقویت ملی گی، یہ وہ مقاومت ہے جس کی طاقت صہیونی دشمن کے خلاف روز بروز بڑھ رہی ہے۔
فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اعلان کیا کہ ان مظلوموں کے خون کا بدلہ فلسطینی سرزمین کی آزادی اور اس کے مقدس مقامات کو صہیونیوں کے وجود سے پاک کر کے لیا جائے گا۔
جمعہ کے روز فلسطینی وزارت صحت نے یزن عمر خصیب (23 سال) نامی فلسطینی نوجوان کی شہادت کا اعلان کیا جسے رام اللہ کے شمال میں واقع شہر بےرہ کے شمالی دروازے پر اسرائیلی قابض فوج نے گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔
خیال رہے کہ اس نوجوان کی شہادت کے ساتھ رواں سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 89 ہو گئی ہے۔