محمد باقر قالیباف نے کرمان پہنچنے کے بعد جمعہ کی صبح اس شہر کے گلزار شہداء پر حاضری دی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف جوکہ اس وقت متعدد تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کرنے کے لیے کرمان کے دورے پر ہیں ہے، نے شہید جنرل سلیمانی کے مزار پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق، قالیباف اس دورے کے دوران کرمان شہر میں متعدد اہم تعمیراتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔