مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دین اسلام اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ سلم انسانیت کے لیے امن، دوستی اور بقائے باہمی کے پیامبر ہیں۔
کنعانی نے یہ بھی کہا کہ اسلامو فوبیا پھیلانے والے اور اسلام کے مخالف کسی بھی انسانی اور الہی اقدار پر یقین نہیں رکھتے اور انسانیت کے درمیان تفرقہ اور تنازعات پھیلانے میں اپنے ناجائز مفادات دیکھتے ہیں۔
خیال رہے کہ 15 مارچ 2022 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی جسے پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے متعارف کرایا جس نے 15 مارچ کو 'اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن' کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔