مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ایڈمرل علی شمخانی اپنے اماراتی ہم منصب طحنون بن زاید آل نہیان کی سرکاری دعوت پر ابوظہبی کا دورہ کریں گے۔
شمخانی دورے کے دوران اپنے اماراتی ہم منصب سے بات چیت کے علاوہ دیگر اماراتی اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایڈمرل شمخانی اس دورے میں ایک اعلی سطحی ایرانی وفد کی قیادت کریں گے اور
اعلی اقتصادی، بینکنگ اور سیکورٹی حکام ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری کے ہمراہ ہوں گے۔