مہر خبررساں ایجنسی نے مقامی میڈیا سے نقل کیاہےکہ چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایران اور سعودی عرب نے سات برسوں کے بعد اپنے دو طرفہ سفارتی تعلقات بحال کئے جانے کے بارے میں سمجھوتہ طے کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے تاکید کی ہے کہ یہ دو طرفہ سمجھوتہ اچھی ہمسائیگی اور دونوں ملکوں کے قومی اقتدار اعلی کے احترام کی بنیاد پر طے پایا ہے۔
انھوں نے ایران کے ساتھ سمجھوتے کو دو برسوں کے مذاکرات کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سمجھوتے میں طے پایا ہے کہ دونوں ممالک، علاقے کے سیکیورٹی مسائل حل کرنے اور اختلافات کے حل کے لئے مذاکرات کے اصول کو اہمیت دیں گے۔