بحرین میں قید عالم دین نے اس ملک میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کی طرف انسانی حقوق کی تنظیموں کی توجہ مبذول کرانے کے لیے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی جیل میں قید بحرینی شیعہ عالم شیخ حسن عیسیٰ نے عالمی بین الپارلیمانی یونین کی  کانفرنس کے شرکاء کو بحرین میں انسانی حقوی کی ابتر اور سنگین صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

مذکورہ رپورٹ کے مطابق شیخ حسن عیسیٰ 9 سال سے جیل میں ہیں اور ان پر شدید ترین تشدد کیا گیا ہے۔

اس شیعہ عالم کی بھوک ہڑتال منامہ میں یونین آف انٹرنیشنل کونسل کی 146ویں جنرل اسمبلی کے آغاز سے ایک روز قبل ہو رہی ہے۔

یہ جنرل اسمبلی کل، ہفتہ 11 مارچ سے 15 مارچ تک بحرینی دارالحکومت منامہ میں منعقد ہونے والی ہے۔