مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کو قید کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ کردیا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو دوران قید زہر دیے جانے سے ان کے پلیٹ لیٹس گرے تھے، جب ان کی حالت بگڑی اور وہ زندگی و موت کی کشمکش میں آئے تو کچھ لوگوں کے ہاتھ پاؤں پھول گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو باہر بھیجنا ان ہی لوگوں کی مجبوری تھی، کبھی نہ کبھی یہ بات سامنے آجائے گی کہ اس معاملے میں بھی عمران خان ملوث تھا۔

اس سے پہلے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کا بیان آچکا ہے، امید ہے اب ادارہ اس پر نوٹس لے گا۔