ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو قطر کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک پیغام میں شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو قطر کا نیا وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔


ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے پیغام میں ایران اور قطر کے مواقع اور صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے دو طرفہ دوستانہ تعلقات اور تعاون کی بہتری اور ترقی کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

خیال رہے کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی کو ملک کا "نیا وزیر اعظم" مقرر کیا ہے۔